کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ایک اہلکار زخمی
سہراب گوٹھ میں ایک مکان پر سرجیکل آپریشن کیا گیا توملزمان نے رینجرز اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔
عزیز آباد کے علاقے میں بھی رینجرز نے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی، ترجمان رینجرز، فوٹو:فائل
ناردرن بائی پاس پر سہراب گوٹھ کے قریب رینجرز سے مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ وکیل حسنین بخاری کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سہراب گوٹھ میں ایک مکان پر سرجیکل آپریشن کیا گیا تاہم ملزمان نے رینجرز اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ رینجرز کی جوابی کارروائی میں 4 ملزمان ہلاک ہو گئے۔
رینجرز حکام کے مطابق ملزمان نے وکیل حسنین بخاری کو رواں برس 4 مارچ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ وکیلوں، پولیس اہلکاروں، صحافیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس کے علاوہ عزیز آباد کے علاقے میں بھی رینجرز نے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔