حکمران گولی کے ذریعے عوامی آواز دبانا چاہتے ہیں حسنہ

قوم پرست خواتین کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر سندھیانی تحریک کی بھوک ہڑتال.

قوم پرست خواتین کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر سندھیانی تحریک کی بھوک ہڑتال.

قوم پرست خواتین کارکنان کیخلاف پی پی رہنمائوں کی جانب سے نازیبا الفاظ استعمال کیے جانے۔


مقدمات کے اندراج اور بلدیاتی نظام کیخلاف علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔ حسنہ راہوجو، زاہدہ شیخ، روزینہ بھٹو ودیگر نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اقتدار کو طول دینے اوراتحادی جماعت کو خوش کرنے کے لیے سندھ میں نیا بلدیاتی نظام نافذکیا لیکن سندھ کے عوام نے اس سندھ دشمن نظام کو مسترد کردیا لیکن حکمران آمروں کے دور کی طرح گولی اور ڈنڈے کے ذریعے عوام کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں۔

ہم انہیں متنبہ کرتے ہیں کہ سندھ کے عوام کسی صورت موجودہ بلدیاتی نظام قبول نہیں کرینگے اور ہر سطح پر اس کیخلاف احتجاج کیا جائیگا۔ انہوں نے15 اکتوبرکو پی پی کے جلسے میں وزراء اور رہنماؤں کی جانب سے سندھیانی تحریک کی کارکنان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے جانے اور بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والی کارکنان پر مقدمات درج کرنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سندھیانی تحریک کی کارکنان کسی صورت جہدوجہد سے دستبردار نہیں ہونگی۔
Load Next Story