حکمرانوں کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں سنی تحریک

امریکا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، مولانا نور قاسمی، کوٹری میںناموس رسالت کانفرنس.


Nama Nigar October 21, 2012
امریکا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، مولانا نور قاسمی، کوٹری میںناموس رسالت کانفرنس. فوٹو: اتہر خان، ایکسپریس نیوز

کوٹری اسٹیشن روڈ پر سنی تحریک کی جانب سے ناموس رسالتﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ نور احمد قاسمی نے کہا کہ حکمران اپنی کرسی بچانے کیلیے اسلام کو بد نام کر رہے ہیں۔

ان کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں، ملک میں خود کش حملے، مساجد، مدارس، اسکولوں اور دیگر درس گاہوں پر دہشتگردی کی جارہی ہے،ہم نے سب سے پہلے طالبان کی افغانستان میں موجودگی پر آواز اٹھائی تھی۔ انھوں نے کہا کہ سنی تحریک دہشت گردوں سے ڈرنے والی نہیں، آج ملالہ پر حملے کی آواز اٹھانے والے اس وقت آواز کیوں خاموش تھے جب درس گاہوں پر حملے کیے گئے۔ انھوں نے کہا کہ گستاخانہ فلم سے ثابت ہو گیا کہ سب سے بڑا دہشت گرد خود امریکا ہے، ملالہ یوسف زئی کا واقعہ گستاخانہ فلم کی آواز دبانے کیلیے کیا گیا مگر سنی تحریک کی آواز دبائی نہیں جا سکتی، ہمارا ہر کارکنان تحفظ رسالت کے لیے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتا رہیگا۔

شان رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہماری زندگی کا مقصد عشق رسول ؐ ہے۔ غلامان مصطفی جان تو دے سکتا ہیں لیکن اپنے پیارے نبی ؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ کوٹری اسٹیشن کے قریب مسجد کے مکان سے72 گھنٹوں کے اندر قبضہ خالی کروایا جائے۔ کانفرنس سے خالد حسن عطاری، محمد عابد قادری، محمد عمران سہر وردی، علامہ رمضان قادری، علامہ قاری ارشد رحمانی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مقبول خبریں