کم عمری کی شادی کیخلاف آواز بلند کرنے پر سوات کی حدیقہ بشیر کیلیےعالمی ایوارڈ
سوات کی حدیقہ بشیر یہ ایوارڈ حاصل کرنیوالی پہلی کم عمرترین شخصیت ہیں۔
ایوارڈ اہل پاکستان اورخصوصاً سوات کی ان بچیوں کے نام کرتی ہیں جو کم عمری کی شادی کیخلاف جدوجہدمیں مصروف ہیں۔ حدیقہ بشیر۔ فوٹو: فائل
کم عمرترین پاکستانی نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کے بعد سوات کی ایک اور بہادر بیٹی نے انٹر نیشنل ہیومینیٹیرین ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔
سوات کی 14 سالہ حدیقہ بشیرکوکم عمری کی شادی کیخلاف جدوجہد پر امریکا میں محمدعلی انٹرنیشنل ہیومینیٹرین ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنیوالی پہلی کم عمرترین شخصیت ہیں۔
2007ء سے 2009ء کے دوران سوات میں طالبان کا کنٹرول ہونے کے باعث جہاں لڑکیوں کوتعلیم سے محروم ہوناپڑاوہیں ان کے دیگر بنیادی حقوق بھی چھین لیے گئے۔ اس دوران حدیقہ بشیردیگر لڑکیوں اوران کے والدین میں کم عمری کی شادیوں کے خلاف اورتعلیم کے حق میں آگاہی دیتی رہی۔
حدیقہ بشیر کا ایوارڈ ملنے کے بعد کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ان کووالدین کی سپورٹ کی بدولت ملاہے جسے وہ اہل پاکستان اورخصوصاً سوات کی ان بچیوں کے نام کرتی ہیں جو کم عمری کی شادی کیخلاف جدوجہدمیں مصروف ہیں۔
حدیقہ نے چندروز قبل ایک غیرملکی ٹی وی کوانٹرویومیں کہا تھا کہ میں نے اپنی7 سالہ بہن کی شادی طے ہونے پرآوازاٹھائی جس کے نتیجے میں اس کی شادی ملتوی ہوگئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے حدیقہ بشیرکو بین الاقوامی ایوارڈملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ انکی جدوجہدلائق تحسین ہے، قوم کو اپنی باصلاحیت بیٹیوں پرفخرہے۔