ڈاکٹر جاوید لغاری ایک ہزار ماہرین کی فہرست میں تیسرے پسندیدہ مقرر قرار
ڈاکٹر جاوید لغاری معروف ماہر تعلیم ہیں جن کی 30 سال سے زا ئد عرصے پر محیط خدمات ہیں
ڈاکٹر جاوید لغاری نے اس کامیابی کو وطن عزیز کیلیے اعزاز قرار دیا ہے فوٹو: فائل
GUJRANWALA:
بین الاقوامی شہرت کے حامل امریکی ادارے ''کلٹن اسکول آف پبلک سروس'' نے معروف ماہر تعلیم اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر جاوید لغاری کو ایک ہزار ماہرین کی فہرست میں تیسرا پسندیدہ مقرر قرار دے دیا ہے۔
''کلٹن اسکول آف پبلک سروس'' کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق اس اہم فہرست میں 9 ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم، 30 امریکی ممبران پارلیمنٹ، 2 امریکی سپریم کورٹ کے جج، 6 نوبل انعام یافتہ سائنس دان، 14 کابینہ کے اراکین، 41سفیروں سمیت دنیا کی اہم شخصیات شامل ہیں۔
ڈاکٹر جاوید لغاری معروف ماہر تعلیم ہیں جن کی 30 سال سے زا ئد عرصے پر محیط خدمات ہیں اور انھیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر 200 سے زائد مرتبہ کلیدی خطاب کے لیے مدعو کیا گیا ہے جبکہ وہ لیڈر شپ کے موضوع پر 3 اہم کتابوں کے مصنف ہیں، ان کی اعلیٰ تعلیمی شعبے میں گراں قدر خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
ڈاکٹر جاوید لغاری نے اس کامیابی کو وطن عزیز کیلیے اعزاز قرار دیا ہے، مزید براں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ، چیئرمین انٹر یونیورسٹی کنسورشیم ڈاکٹر ناصر علی خان، نیشنل بک فاؤنڈیشن کے سفیر مرتضیٰ نور سمیت وائس چانسلرز ماہرین تعلیم نے ڈاکٹر جاوید لغاری کو اس اعزاز پر مبارک باد دی ہے۔