بندھے ہاتھ اور بند آنکھوں والا اقتدار نہیں چاہتے اختر مینگل

بلوچستان کے عوام وہ اقتدار چاہیے جس میں یہ اپنے مستقبل کافیصلہ خود کرسکیں، سربراہ بی این پی 


Numainda Express September 21, 2015
گوادر سمیت تمام منصوبے بلوچستان کے حوالے کیے جائیں، اختر مینگل فوٹو: فائل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام اقتدار اور وزارتوں کے بھوکے نہیں۔

کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کے دوران سردار اختر مینگل نے کہا کہ 45 ارب ڈالرز میں گوادر پر کچھ خرچ نہیں کیا جارہا ،اسلام آباد میں بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے ہونے والی منصوبہ بندی میں گوادر میں ایک جھونپڑی بھی نظر نہیں آتی، 70سال تک بلوچ عوام کو بھوکا رکھاگیا۔ حکمران اگر ترقی چاہتے ہیں تو گوادر سمیت تمام منصوبے بلوچستان کے حوالے کیے جائیں۔

اختر مینگل نے کہا کہ نوجوان تعلیم کی طرف توجہ دیں، تعلیم کے ذریعے ہی حقوق حاصل کیے جاسکتے ہیں، ڈنڈے کے زور پر نہیں ہمیں ایک پڑھی لکھی قوم بننا ہے۔ بلوچستان کے عوام اقتدار اور وزارتوں کے بھوکے نہیں۔ یہ اپنی سرزمین اوراس کی مٹی سے پیارکرتے ہیں، انھیں وہ اقتدار چاہیے جس میں یہ اپنے مستقبل کافیصلہ خود کرسکیں اور سراٹھا کر چلیں، وہ چاہتے ہیں ان کی سرزمین کا سودا نہ ہو بندھے ہوئے ہاتھ اور بند آنکھوں والا اقتدار نہیں چاہتے۔

مقبول خبریں