ریحام کے ساتھ شادی ختم ہونے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں عمران خان
میڈیا اس قسم کی بے بنیاد اور جھوٹی خبروں سے باز رہے، عمران خان
میڈیا اس قسم کی بے بنیاد اور جھوٹی خبروں سے باز رہے، عمران خان. فوٹو:فائل
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ریحام کے ساتھ شادی ختم ہونے کے حوالے سے چلنے والی تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
عمران خان کا مائیگروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ایک ٹی وی چینل پر ریحام کے ساتھ اپنی شادی کے حوالے سے خبریں دیکھ کر بہت حیرانی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا اس قسم کی بے بنیاد اور جھوٹی خبروں سے باز رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے میڈیا میں اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ عمران خان کی ریحام کے ساتھ شادی ختم ہونے کو ہے اور دونوں کے درمیان تعلقات اس حد تک خراب ہو چکے ہیں کہ واپسی کی بھی کوئی امید نہیں۔
رپورٹس کے مطابق عمران اور ریحام کے درمیان تلخیاں پہلے ہی پیدا ہو چکی تھیں لیکن عمران خان کی لندن میں جمائمہ خان کے گھر رہائش کے بعد واپسی سے دونوں کے درمیاں حالات مزید سنگین ہوگئے۔
https://www.dailymotion.com/video/x37m6q2_imran-rehman-khan_news