بھارت میں ایک کروڑ روپے سے زائد قیمت کا بکرا

بکرے کی زیادہ قیمت لگنے کی وجہ بکرے پربنا ہوا ’اللہ ہو‘ اور’786‘ کا نشان ہے، مالک

بکرے کی زیادہ قیمت لگنے کی وجہ بکرے پربنا ہوا ’اللہ ہو‘ اور’786‘ کا نشان ہے، مالک فوٹو:فائل

FAISALABAD:
عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی مسلم ممالک میں متعدد مویشی منڈیاں قائم کی جاتی ہیں جہاں جانور خوبصورتی اور قیمت کے لحاظ سے ایک سے بڑھ کر ایک ہوتے ہیں اسی طرح بھارت میں بھی عید الاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں جہاں مویشی منڈی میں ایک ایسا بکرا بھی ہے جس کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی کے علاقے "پرانی دہلی" میں قائم مویشی منڈی میں ایک ایسا بکرا ہے جس کی قیمت 64 لاکھ روپے بھارتی روپے ہے جو پاکستانی ایک کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ بکرے کے مالک احمد کا کہنا ہے کہ ان کے بکرے کی زیادہ قیمت لگنے کی وجہ بکرے پربنا ہوا 'اللہ ہو' اور'786' کا نشان ہے۔


انکا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بکرے پر سال بھر بہت محنت کی اوراسے کھانے میں چنا اور کشمش کے ساتھ دودھ بھی پلاتے تھے جب کہ منڈی میں جن بکروں پر مذہبی نشان بنے ہوئے ہیں ان کی قیمت ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں لگائی جا رہی ہے۔

بکروں کے علاوہ اس منڈی میں بھیڑ بھی مہنگے فروخت ہو رہے ہیں جہاں ایک مالک نے اپنے بھیڑ کی قیمت 1 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ وہ بھیڑ کی غذا پرروزانہ 250 روپے تک خرچ کرتے ہیں۔
Load Next Story