افغان طالبان نے اہم شہر قندوز پر قبضہ کرلیا
طالبان نے پولیس ہیڈکوارٹر، سرکاری دفاتراور اہم عمارتوں پر قبضہ کرتے ہوئے خفیہ ایجنسی کے دفترکو آگ لگا دی۔
اتوار اور پیر کی درمیانی رات سیکڑوں مسلح افراد نے قندوز پر 3 اطراف سے حملہ کیا، فوٹو: فائل
افغانستان میں اسٹریٹیجک لحاظ سے اہم سمجھے جانے والے شہر قندوز میں افغان طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان گھمسان کی جھڑپ کے بعد طالبان نے شہر پر قبضہ کرلیا جب کہ جھڑپوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے شمالی شہرقندوزپرتین مختلف مقامات سے حملہ کر کے اہم عمارتوں پر قبضہ کرلیا جس کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ شہری علاقہ چھوڑ کرفرارہوگئے، طالبان نے شہر کے مرکزی حصے میں سرکای عمارتوں پر سفید پرچم لہرا تے ہوئے جیل پر قبضہ کرکے سیکڑوں قیدی چھڑا لئے جب کہ گورنر ہاؤس سے صرف 200 میٹر کے فاصلے پربھی ایک مرکزی چوک پر طالبان کی جانب سے اپنا پرچم لہرادیا گیا ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق طالبان نے پولیس ہیڈکوارٹر پر قبضہ کرتے ہوئے ملک کے مرکزی خفیہ ایجنسی کے دفترکو بھی آگ لگا دی۔ قندوز پولیس کے ترجمان سید سرور حسینی کا کہنا ہے کہ طالبان نے شہر کے بیشتر حصوں پر قبضہ کرلیا تاہم کئی مقامات پر سیکیورٹی فورسز مزاحمت کر رہی ہیں جب کہ حکومت نے فوری کمک پہنچانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید فائرنگ کے بعد سڑکوں پر لاشیں پڑی ہیں جن میں سے اکثریت علاقہ چھوڑنے والے مقامی افراد شامل ہیں جب کہ جھڑپوں کے بعد شہریوں نے فورسز کے زیر کنٹرول ایئرپورٹ کی جانب رخ کرلیا تاہم رش بڑھنے کے باعث فورسز نے شہریوں کو دوسری جانب دھکیل دیا ہے۔
دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی نے طالبان کے قبضے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے جیلوں اور اہم سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا تاہم شہر کا قبضہ چھڑانے کے لئے کمک پہنچائی جائے گی اور طالبان کے قبضے سے شہر کو چھڑایا جائےگا۔ طالبان سربراہ ملا اختر منصور نے طالبان کو قندوز شہر پر قبضہ کرنے پر مبارکباد دی ہے جب کہ طالبان کی جانب سے شہر پر قبضے کے لئے یہ تیسرا حملہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی اتحادی حکومت کے قیام کو ایک سال مکمل ہونے پر طالبان کی جانب سے اہم شہر پر قبضہ کیا گیا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x37zzee_taliban-occupied-qandooz_news