این اے 122 اور این اے 154 کے ضمنی انتخابات میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا حکم
این اے 144 اوکاڑہ، پی پی 16 اور پی پی 147 میں بھی فوج اور رینجرز تعینات کی جائے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں میں 11 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کا حکم دیا ہے۔ فوٹو: فائل
الیکشن کمیشن نے این اے 122 لاہور اور این اے 154 لودھراں میں فوج تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں ان سے این اے 122 لاہور، این اے 144 اوکاڑہ این اے 154 لودھراں، پی پی 16 اور پی پی 147 لاہور میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا کہا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ان حلقوں میں رینجرز اور فوج تعینات کرنے کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کی درخواست پر کیا گیا ہے، فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ رینٹرنگ افسران سے مشورے کے بعد حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ فیصلے کا مقصد انتخابات میں دھاندلی کو روکنا ہے تاکہ کوئی بھی جماعت دھاندلی کا الزام نہ لگا سکے۔
واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونلز نے این اے 122لاہور اور این اے 154 لودھراں میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں میں 11 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کا حکم دیا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x3804xu_ecp-call-army-for-polling-day-na122-na154_news