بنگلادیش کی ویمنز کرکٹ ٹیم 9 روزہ دورہ پاکستان کے لئے کراچی پہنچ گئی

دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ فوٹو: پی ٹی وی

بنگلہ دیشی وومن کرکٹ ٹیم 9 روزہ دورہ پاکستان کے لئے کراچی پہنچ گئی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔


بنگلادیشی وومن کرکٹ ٹیم کو گزشتہ ایک سال کے دوران انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا جس کے بعد حالیہ دورپ پاکستان انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے جب کہ پاکستان کی جانب سے مہمان ٹیم کو مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کی وومن ٹیموں کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگا اور پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 ستمبر اور دوسرا 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جب کہ 4 اکتوبر کو پہلا اور 6 ستمبر کو دوسرا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا اور سیریز کے تمام میچز ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے۔

مہمان ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین محبوب الانعام، خواتین ونگ کے چیئرمین ایم اے اول اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شفیق الحق بھی ہمراہ ہیں۔
Load Next Story