چھت پر پالی گئیں3بیل کرین سے نیچے اتارے گئے
ناظم آباد میں عمارت کی چھت پر قربانی کے لیے پالے جانے والے بیل کوکرین کی مدد سے نیچے اتارا جارہا ہے.
ناظم آباد میں عمارت کی چھت پر قربانی کے لیے پالے جانے والے بیل کوکرین کی مدد سے نیچے اتارا جارہا ہے ، لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔ فوٹو: ایکسپریس
ناظم آباد کے رہائشی شخص نے اپنے120گز کے 4منزلہ گھر کی چھت پر قربانی کیلیے3 بیل پالے اور اتوار کو انھیںکرین کے ذریعے نیچے اتارا۔
اس موقع پر علاقہ مکینوں کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، تنگ گلی میں انتہائی مہارت سے چوتھی منزل سے گائے اتارنے پر شہریوں نے کرین آپریٹر کیلیے تالیاں بجائیں،بیلوں کے مالک اعجاز الحسن نے بتایا کہ وہ اپناذاتی کاروبار کرتے ہیں اور قربانی کے لیے جانور پالنا ان کا اور ان کے گھر والوں کا شوق ہے ، گھر میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے وہ ہر سال گھر کی چھت پر جانور پالتے ہیں۔
17 ماہ قبل تین بیل خریدے تھے جن میں سے اس وقت ایک کی قیمت75ہزار جبکہ2کی قیمت 35 ہزار روپے تھی، انھوں نے بتایا کہ 75 ہزار روپے والے بیل کا وزن اس وقت13من سے زیادہ ہے جس کی سہراب گوٹھ میں قیمت 7 لاکھ روپے ہے جبکہ باقی دو بیلوں کی قیمتیں سہراب گوٹھ میں بہت زیادہ ہیں تاہم وہ ان جانوروں کی خود قربانی کرینگے۔