اکشے کمارکی ’’سـنگھ از بلنگ نے پہلے ہی روز کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے

فلم میں اداکار اکشے کمار کے علاوہ ایمی جیکسن اور لارا دتہ نے بھی مرکزی کردار ادا کیے

سلماں خان کی فلم بجرنگی بھائی جان نے ریلیزکے پہلے ہی روز باکس آفس پر 27 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔:فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم سنگھ از بلنگ نے ریلیز کے پہلے ہی روز 20 کروڑ سے زائد کا کامیاب بزنس کیاہے.

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خطروں کے کھلاڑی اکشے کمارجن کی جاندار اداکاری سے ان کی فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہیں جس کی مثال "پربھودیوا" کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم "سنگھ از بلنگ" ہے جس نے اپنے ریلیزکے پہلے ہی دن 20 کروڑ 67 لاکھ جبکہ دوسرے روز 14 کروڑ سے زائد کا کامیاب بزنس کرڈالا۔


ٹریڈ کے تجزیہ کار"ترن آدرش" نے فلم کی کامیابی کا اعلان سماجی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکیا "سنگھ از بلنگ" مزاحیہ رومانوی فلم ہےجس میں اداکار اکشے کمار کے علاوہ ایمی جیکسن اور لارا دتہ نے بھی مرکزی کردار ادا کیے۔



واضح ر ہے کہ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان نے ریلیزکے پہلے ہی روز باکس آفس پر 27 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔
Load Next Story