بی جے پی مخصوص نشستوں پر اپنے بندے لگا رہی ہے، شبانہ اعظمی

شوبز ڈیسک  پير 5 اکتوبر 2015
فلم اینڈ ٹیلی وژن انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کے چیئرمین کی پوسٹ کیلیے قابلیت معیار ہونا چاہیے، شبانہ اعظمی   فوٹو: فائل

فلم اینڈ ٹیلی وژن انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کے چیئرمین کی پوسٹ کیلیے قابلیت معیار ہونا چاہیے، شبانہ اعظمی فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ لیجنڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ فلم اینڈ ٹیلی وژن انسٹیٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی) کے چیئرمین کی پوسٹ کے لیے قابلیت معیار ہونا چاہیے۔

یہ بات انھوں نے اداکارہ نے گجندر چوہان کی ایف ٹی آئی آئی کے چیئرمین کی متنازعہ تعیناتی کے حوالہ سے کہی شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مخصوص نشستوں پر اپنے بندے تعینات کرنا چاہتی ہے مگر ثقافتی اداروں میں تعیناتی کا معیار قابلیت ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں ایسی متعدد شخصیات ہیں جو اس چیئرمین شپ کے لیے اہل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔