سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد کی عہدے پر بحالی کا فیصلہ کالعدم قرار

جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا

صدر ممنون حسین نے چوہدری رشید احمد کو 2013 میں وزیر اعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر برطرف کیا تھا فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد کو عہدے پر بحالی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد کو عہدے پر بحالی کے خلاف انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کی، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی جب کہ سابق چیئرمین پیمرا کی جانب سے ایڈووکیٹ وسیم سجاد عدالت میں پیش ہوئے۔


عدالت نے وفاق کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے چوہدری رشید احمد کی بطور چیئرمین پیمرا کے عہدے پر بحالی کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ہی سنگل بینچ نے چوہدری رشید احمد کو چیئرمین پیمرا کے عہدے پر بحالی کا حکم سنایا تھا۔

 
Load Next Story