قندوز حملے سے متعلق افغانستان کے الزامات بے بنیاد ہیں ترجمان پاک فوج
قندوز حملے میں پاکستانی سیکیورٹی حکام ملوث نہیں، آئی ایس پی آر

ISLAMABAD:
پاک فوج کے ترجمان نے قندوز حملے سے متعلق افغانستان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں پاکستانی سیکیورٹی حکام ملوث نہیں جب کہ ایسے الزامات غیر ذمہ دارانہ رویئے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز کے حملے میں پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں کےملوث ہونے کی خبریں غلط اوربے بنیاد ہیں کیوں کہ قندوز حملے میں پاکستانی سیکیورٹی حکام ملوث نہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان قندوز حملے کی مذمت کرچکا ہے جب کہ افغان حکام کی الزام تراشی غیر ذمہ درانہ رویئے کی نشاندہی ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے اس لیے افغانستان کوایسے الزامات دہرانے کے بجائے اصل خطرے سے نمٹنے پر توجہ دینی چاہیے۔
https://www.dailymotion.com/video/x38sf1l_ispr_news