بے نظیر بھٹو کی قاتل خود پیپلزپارٹی ہے سینیٹر مشاہد اللہ خان
اگر پیپلز پارٹی اپنے دور حکومت میں کرپشن کو روکتی تو آج ان کی جماعت کا یہ حال نہ ہوتا تھا، رہنما مسلم لیگ (ن)
اگر پیپلز پارٹی اپنے دور حکومت میں کرپشن کو روکتی تو آج ان کی جماعت کا یہ حال نہ ہوتا تھا، رہنما مسلم لیگ (ن)، فوٹو:فائل
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی قاتل خود پیپلزپارٹی ہے اور اسی وجہ سے ان کے قتل کی تحقیقات نہیں ہوسکیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر مشاہداللہ خان نے سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی قاتل خود پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی بی بی کے قتل کی تحقیقات نہیں کرائی گئیں۔ انہوں نے کہا بتایا جائے کہ بھٹو کے قاتلوں کے ساتھ کون رہتا رہا ہے اور ایل پی جی پر سابق صدر پرویز مشرف سے کس نے رعایت لی۔
سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی اپنے دور حکومت میں کرپشن کو روکتی تو آج ان کی جماعت کا یہ حال نہ ہوتا تھا جب کہ ایان علی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ میں پکڑے جانے کے بعد ایان علی سے کسی نے پوچھا کہ وہ کس کا پیسا لے کر جارہی تھی۔