فلم اورٹی وی پرکام نہ ملنے پر میرا نے تھیٹر کا رخ کرلیا

شوبز رپورٹر  ہفتہ 10 اکتوبر 2015
 لاہور سے ڈراموں کی ابتدا کرنا چاہتی تھیں پروڈیوسرزکی عدم دلچسپی پرملتان سے آغاز کیا، میرا۔  فوٹو: فائل

 لاہور سے ڈراموں کی ابتدا کرنا چاہتی تھیں پروڈیوسرزکی عدم دلچسپی پرملتان سے آغاز کیا، میرا۔ فوٹو: فائل

لاہور:  اداکارہ میرا نے جدید ٹیکنالوجی سے بننے والی فلموں اورٹی وی ڈراموں میں کام نہ ملنے کے بعد ایک مرتبہ پھر تھیٹرکا رخ کرلیا۔کراچی کے مختلف پرائیویٹ پروڈکشن ہاؤسز میں سفارش اورسرمایہ کاری کی ’’ پیشکش‘‘ کے باوجود نوجوان فلم میکرز کی جانب سے گرین سگنل نہ ملا۔ دوسری جانب میرا نے ٹی وی ڈراموں میں مرکزی کردار کرنے کی ٹھانی تواس میں بھی انھیں بری طرح ناکامی ہوئی۔

جس کے بعد اپنے ایک ’’ مشیر‘‘ کے مشورے پرعمل کرتے ہوئے انھوں نے تھیٹرکا رخ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں پہلے پہل اداکارہ میرالاہورمیں پرفارم کر نا چاہتی تھیں ،لیکن پروڈیوسراورساتھی فنکاروں کی عدم دلچسپی کے باعث انھوں نے ملتان جانے کا فیصلہ لیا۔ اس حوالے سے تھیٹرکے سنجیدہ حلقوںکا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا لاہورکے تماثیل تھیٹرمیں کام کرچکی ہیں لیکن ان کی پرفارمنس کواسٹیج ڈراموں کے شائقین نے نہیں سراہا جس کی وجہ سے انھیں ایک ہفتے بعد ہی ڈرامے سے فارغ کردیا گیا تھا ۔

اس کے بعد بھی میرا نے ڈرامے میں کام کے لیے پروڈیوسروں سے رابطے کیے لیکن معاوضہ کی مد میں لاکھوں روپے کا ایڈوانس مطالبہ کیا جس پرکسی نے بھی ان کے ساتھ کام نہ کیا اورمیرا کوبیرون ممالک جاکر وقت گزارنا پڑا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔