آسٹریلوی مرغی نے ٹویٹ کرکے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا
مرغی نے انگلش کے 4 سے زائد حروف پرمشتمل لفظ لکھ کرنہ صرف اپنے مالک کو بلکہ دنیا کو حیران کردیا
مرغی نے انگلش کا 4 اس سے زائد حروف پرمشتمل لفظ لکھ کرنہ صرف اپنے مالک کو بلکہ دنیا کو حیران کردیا۔
FAISALABAD:
فیس بک اور ٹویٹ کا جنون انسانوں سے نکل کر جانوروں میں بھی پیدا ہورہا ہے اسی لیے آسٹریلیا کی ایک مرغی نے اپنا ٹویٹ پیغام بھیج کر ٹویٹ کرنے والی پہلی مرغی کا اعزاز حاصل کرلیا۔
مغربی آسٹریلیا کے ساحلی علاقے پرتھ میں رہنے والی ''بیٹی'' نامی مرغی نے انگلش کے4 سے زائد حروف پرمشتمل لفظ لکھ کرنہ صرف اپنے مالک کو بلکہ دنیا کو حیران کردیا اور دنیا میں ایسا کارنامہ انجام دینے والی پہلی مرغی بن گئی۔ رپورٹ کے مطابق فوڈ چین کی مالکہ میما بیٹیسٹا کا کہنا ہے کہ یہ کوشش درحقیقت ایک فوڈ چین کی سوشل میڈیا پر تشہیر کرنا تھا کیوں کہ سوشل میڈیا پر گاہک سے زیادہ روابط بڑھتے ہیں۔
ویڈیو میں مرغی کو باقاعدہ لفظ کو ٹائپ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران تو رہ گئے لیکن ساتھ ہی مرغی کے دیکھ بھال سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا تاہم فوڈ چین کی مالکہ نے یقین دلایا ہے کہ اس بیٹی کی بہترین دیکھ بھال کی جارہی ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x39nm91_the-first-tweeting-chicken_news