جیل سپرنٹنڈنٹ کیس ایم کیو ایم کے 6 ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری
انسدادی دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان نعیم، مزمل، رئیس، سعید، تنویر اور وسیم کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔
جیل سپر نٹنڈنٹ امان اللہ نیازی سمیت 6 افسران کو 2006 میں قتل کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ امان اللہ نیازی قتل کیس میں ایم کیو ایم کے 6 ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جیل سپرنٹنڈنٹ امان اللہ نیازی اور ان کے بھائی سمیت 6 پولیس افسران کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمے میں ملوث 6 ملزمان تاحال مفرور ہیں جس پر عدالت نے نامزد ملزمان نعیم، مزمل، رئیس، سعید، تنویر اور وسیم کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ تمام ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔
قبل ازیں عدالت جیل سپرنٹنڈنٹ قتل کیس میں نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو، چوہدری سجاد اور تنویر چاند پر فرد جرم بھی عائد کی گئی۔
واضح ملزمان نے 15 جنوری 2006 کو جیل سپر نٹنڈنٹ امان اللہ نیازی اور ان کے بھائی حبیب اللہ نیازی سمیت 6 افسران کو قتل کیا تھا۔