وفاقی ملازمین کو پینشن کی ادائیگی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کرنے کا فیصلہ
پئنشن سے متعلق درخواست فارم کو16 صفحات سے کم کرکے 2 صفحوں پر لایا جائے گا،اجلاس میں فیصلہ
پئنشن سے متعلق درخواست فارم کو16 صفحات سے کم کرکے 2 صفحوں پر لایا جائے گا،اجلاس میں فیصلہ، فوٹو:فائل
وفاقی حکومت نے اپنے پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تمام پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں وفاقی حکومت کے 17 گریڈ اور اس سے اوپر کے افسران کو آئندہ سال 31 مارچ تک بینکوں کے ذریعے پینشن دی جائے گی جب کہ دوسرے مرحلے میں گریڈ ایک سے 16 تک کے تمام پینشنرز کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پینشن سے متعلق درخواست کو فارم کو آسان بناتے ہوئے اسے 16 صفحات سے کم کرکے 2 صفحوں پر لایا جائے گا۔