یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

پیٹرول 2.60روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.55روپے جب کہ لائٹ ڈیزل ایک روپیہ 90 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے

حکومت کی جانب سے عائد کردہ اضافی جنرل سیلز ٹیکس میں کمی کردی جائے تو عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔ فوٹو: فائل

یکم نومبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر یکم نومبر سے پیٹرول 2روپے60 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 55 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل ایک روپیہ 90 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ہائی آکٹین کی قیمت 3 روپے اور مٹی کا تیل 2روپے فی لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے عائد کردہ اضافی جنرل سیلز ٹیکس میں کمی کردی جائے تو عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔
Load Next Story