سندھ رینجرز کا2 روزقبل قتل ہونیوالے پولیس اہلکارکےقاتلوں کی گرفتاری پرانعام کا اعلان

قاتلوں کی اطلاع دینے والے کو ایک لاکھ روپے انعام اور مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا جائے گا، سندھ رینجرز

تابش کو 2 روز قبل کریم آباد میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

سندھ رینجرز نے 2 روز قبل ٹارگٹ کلنگ کا شکار بننے والے پولیس اہلکار تابش کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔


سندھ رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام پولیس اہلکار تابش کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے تعاون کریں، قاتلوں کی معلومات رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دی جائیں، قاتلوں کی اطلاع دینے والے شخص کو ایک لاکھ روپے انعام کے علاوہ مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تابش کو 2 روز قبل کریم آباد میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
Load Next Story