اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

ایکٹ کے ذریعے تمام اختیارات حکومت اور سی ڈی اے کو دے دئیے گئے ہیں ،درخواست گزار کا موقف

ایکٹ کے ذریعے تمام اختیارات حکومت اور سی ڈی اے کو دے دئیے گئے ہیں ،درخواست گزار کا موقف فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق راجہ شفقت عباسی ایڈوکیٹ نے 6 امیدواروں کی جانب سے درخواست دائر کی ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن، وزارت داخلہ اور حلقہ بندی اتھارٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایکٹ کے ذریعے تمام اختیارات حکومت اور سی ڈی اے کو دے دئیے گئے، خواتین کی نشستوں کی شرح کا اختیار بھی وفاقی حکومت کو دے دیا گیا، اس کے علاوہ یونین کونسل میں نوجوانوں کی نمائندگی کے لئے کم از کم 25 سال عمر اور زیادہ سے زیادہ حد ہی ختم کردی گئی ہے، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کو خلاف قانون اور کالعدم قراردیا جائے۔
Load Next Story