ڈپٹی چیرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری دل کے عارضے میں مبتلا

مولانا عبداغفور حیدری کو 2 روز قبل سکھر میں دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی

مولانا عبدالغفور حیدری کے دل کی دھڑکن کو مانیٹر کیا جارہا ہے، ترجمان پمز۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ڈپٹی چیرمین سینیٹ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کے عارضے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا عبداغفور حیدری کو 2 روز قبل سکھر میں دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی، ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد ڈپٹی چیرمین سینیٹ کو ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا جس کے باعث آج انھیں اسلام آباد کے پمز اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔


دوسری جانب ترجمان پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اختر مولانا عبدالغفور حیدری کا چیک اپ کر رہے ہیں، ان کے دل کی دھڑکن کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری کے برادر نسبتی نور محمد کاکڑ کا کہنا ہے ڈپٹی چیرمین سینیٹ کو معمول کے چیک اپ کے لئے لایا پمز اسپتال لایا گیا تاہم ان کی حالت اب بہتر ہے۔

واضح رہے کہ مولانا عبدالغفور حیدری کا شمار پاکستان کے سینیئر سیاستدانوں میں ہوتا ہے اور وہ جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی شوریٰ کے بھی ممبر ہیں۔
Load Next Story