خانیوال میں زائرین کی بس الٹنے سے  14 افراد جاں بحق 30 زخمی

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور بس میں 54 مسافر سوار تھے، پولیس

جاں بحق افراد کا تعلق کا تعلق گجرات سے تھا:پولیس:فوٹو:فائل

FAISALABAD:
زائرین کی بس چھب کلاں کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 30 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانولہ سے شور کوٹ جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے خانیوال کے قریب جھپ کلاں میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 5 بچوں سمیت 30 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو کو ڈسٹرکٹ اسپتال وہاڑی متقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 54 مسافر سوار تھے جب کہ جاں بحق افراد کا تعلق کا تعلق گجرات سے تھا تاہم ڈرائیو اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو گئے ہیں جن کی تلاش بھی جاری ہے۔
Load Next Story