سلمان خان نے سونم کپور کو مادھوری سے بہتراداکارہ قرار دے دیا
فلم’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں سلمان خان اور سونم کپور مرکزی کردار ادا کریں گے۔
فلم’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں سلمان خان اور سونم کپور مرکزی کردار ادا کریں گے۔ فوٹو:فائل
لاہور:
بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان نے اپنی نئی آنی والی فلم''پریم رتن دھن پایو'' میں مرکزی کردار اداکرنے والی اداکارہ سونم کپورکوڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ سے بہترین اداکارہ قرار دے دیا۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم''پریم رتن دھن پایو''کی پروموشن میں مصروف ہیں اور فلم میں ان کے مد مقابل سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ دبنگ خان فلمساز سورج بھارتجایا کی فلم میں طویل عرصے بعد ''پریم'' کے کردار میں نظرآئیں گے جس کے لیے وہ کافی پرجوش ہیں تاہم انہوں نے اداکارہ سونم کپور کو ماضی کی سپر اسٹار اداکارہ مادھوری ڈکشت سے بہتراداکارہ قراردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں سلمان خان کا اداکارہ سونم کپور سے متعلق کہنا تھا کہ سونم کپور خوبصورت، معصوم اور کردار میں ڈھل جانے والی اداکارہ ہیں جب کہ سونم کپورنے ''پریم رتن دھن پایو'' میں مادھوری سے بہتر اداکاری کے جوہردکھائے ہیں جس کے بعد کہا جا سکتا ہے ماضی کی فلم '' ہم آپ کے ہیں کون'' سے بہتر فلم ہوگی۔
واضح رہے کہ فلم ''پریم رتن دھن پایو'' 12 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔