- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
فٹبال ورلڈکپ 2018؛ پاکستان کو بڑے پیمانے پر فٹبالز کی تیاری کا آرڈر مل گیا
اسلام آباد: فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں بھی پاکستان کے بنے ہوئے بالز استعمال ہوں گے، فیفا نے روس میں شیڈول میگا ایونٹ کے لیے سیالکوٹ کی نجی کمپنی کو بڑے پیمانے پر فٹبالز کی تیاری کا آرڈر دے دیا ہے۔
اگرچہ دنیا میں سب سے زیادہ کھیلے جانے والے کھیل فٹبال میں پاکستان ایک اوسط درجے کی ٹیم ہے، قومی ٹیم نے 68 برس کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ورلڈ کپ میں کبھی شرکت نہیں کی اور نہ ہی کبھی عالمی رینکنگ میں ٹاپ 100 میں شمولیت نصیب ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود عوام کے لیے ہر 4 سال بعد ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے خوشخبری مل جاتی ہے کیونکہ سیالکوٹ کے بننے ہوئے فٹبال اکثر میگا ایونٹ کی زینت بن جاتے ہیں، گزشتہ برس برازیل میں کھیلے گئے عالمی کپ میں بھی سیالکوٹ کی نجی کمپنی کے بننے ہوئے فٹبال استعمال ہوئے تھے، اب فیفا نے روس میں شیڈول 2018 کے میگا ایونٹ کے لیے اسی کمپنی کو کئی لاکھ فٹبالز ابھی سے تیار کرنے کے آرڈرز دے دیے ہیں۔
کمپنی کے ڈائریکٹر خواجہ حسن نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ2014 کے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی فٹبالز استعمال ہوئے اور آئندہ میگا ایونٹ میں استعمال ہونے والے فٹبالز بھی سیالکوٹ میں ہی تیار کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ملک کو خطیر زر مبادلہ ملنے کے ساتھ روس اور پاکستان کے تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہماری کمپنی انٹرنیشنل اسپورٹس فیڈریشنز اور فیفاکے ساتھ گزشتہ کئی برسوں سے منسلک ہے، ہمیں مستقبل کے کئی بڑے منصوبوں پر کافی کام کرنا ہے، میگا ایونٹ کے لیے کثیر تعداد میں فٹبال کی تیاری میں 2 سال کا وقت درکار ہوتا ہے اور ہم نے ان پروجیکٹس کی تکیمل کے لیے ہدف مقرر کرلیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔