تھائی لینڈ میں مقابلہ جیتنے کے بعد ملکہ حسن خاکروب ماں کے قدموں میں جاگری

ماں کے قدموں میں ملکہ حسن بیٹی کو جھکتے دیکھ کر کئی لوگوں کے دل موم ہوگئے

ماں کے قدموں میں ملکہ حسن بیٹی کو جھکتے دیکھ کر کئی لوگوں کے دل موم ہوگئے ، فوٹو: بشکریہ پیپلز ڈیلی آف چائنا

تھائی لینڈ میں مقابلہ حسن جیتنے کے بعد 17 سالہ حسینہ فوراً اپنی خاکروب ماں کے پاس پہنچی اور اطراف میں موجود کچرے کی پرواہ کیے بغیر ان کے قدموں میں جاگری۔

تھائی لینڈ میں "مس ان سینسرڈ نیوز 2015" کا مقابلہ جیتنے والی کینیتھا مقابلہ جیتنے کے فوراً بعد ریشمی لباس، اونچی ہیل اور تاج سجائے جب اپنی والدہ کے پاس پہنچیں تو اس وقت بھی وہ کچرا چن رہی تھیں لیکن وہ اس بات کی پرواہ کیے بغیر ماں کے قدمے تلے جا بچھی۔ کینیتھا کی والدہ نے کچرہ ری سائیکل کرکے اپنی بیٹی کی پرورش کی اور ایک بلند مقام تک پہنچایا۔




ماں کے قدموں میں ملکہ حسن بیٹی کو جھکتے دیکھ کر کئی لوگوں کے دل موم ہوگئے اور وہ جذباتی ہوگئے جب کہ اس موقع پر کینیتھا نے کہا کہ وہ آج اس مقام پر اپنی ماں کی وجہ سے ہیں اور اب کوئی احساس کمتری نہیں ہے۔



کینیتھا کا بچپن شدید غربت اور محرومی میں گزرا وہ اس سے قبل مختلف کام کرکے گزارا کرتی جب کہ ان کی والدہ کچرا جمع کرنے اور ری سائیکل کرنے کا کام کرتی ہیں تاہم مقابلہ حسن کا علم ہوتے ہی کینیتھا نے اس میں حصہ لیا اور قسمت بھی ان پر مہربان ہوگئی جس پر انہیں "مس ان سینسرڈ نیوز 2015" میں ملکہ حسن کا اعزاز ملا۔
Load Next Story