کوہاٹ میں ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ڈرائیورگرفتار
84 کلو گرام سے زائد چرس کو ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا، اے این ایف حکام
ٹرک کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ فوٹو:فائل
اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق منشیات کی منتقلی کی مصدقہ اطلاعات پر اے این ایف اہلکاروں نے کوہاٹ میں ہنگو روڈ پر گاڑیوں کی تلاشی لی۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران اے این ایف حکام نے ایک ٹرک سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔
اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک سے برآمد ہونے والی چرس 84 کلو گرام سے زائد ہے جسے 70 پیکٹس کی شکل میں ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ ٹرک کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔