سلمان خان کے والد سلیم خان کے لیے فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ کی اسپیشل اسکریننگ رکھی جائے گی
بالی ووڈ اسٹار اپنی زندگی اور فلمی دنیا کے حوالے سے اپنے والد سے ہی صلاح و مشورہ کرتے ہیں
بالی ووڈ اسٹار اپنی زندگی اور فلمی دنیا کے حوالے سے اپنے والد سے ہی صلاح و مشورہ کرتے ہیں، فوٹو: فائل
فلمساز سورج بھارجاتیا نے اپنی نئی آنے والی فلم ''پریم رتن دھن پایو'' کی اسپیشل اسکریننگ رکھی ہے جس میں ان کے والد راج کمار اور فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان شرکت کریں گے۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان پیشے کے اعتبار سے اسکرپٹ رائٹر ہیں اور انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں کی کہانیاں تحریر کی ہیں جس میں شہرہ آفاق فلم ''شعلے''،''دیوار''اور ''زنجیر''شامل ہیں جب کہ ان کی دبنگ خان کے ساتھ گہری دوستی بھی ہے یہی وجہ ہے کہ سلو میاں اپنی زندگی اور فلمی دنیا کے حوالے سے اپنے والد سے ہی صلاح و مشورہ کرتے ہیں اورسلمان خان کی فلمیں ریلیز سے قبل سب سے پہلے سلیم خان ہی دیکھتے ہیں جس میں سے اضافی مناظر بھی کٹوادیتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ''پریم رتن دھن پایو'' کی اسپیشل اسکریننگ رکھی گئی ہے جس میں ڈائریکٹر سورج بھارجاتیا کے والد راج کمار اور سلمان خان کے والد سلیم خان شریک ہوں گے جب کہ اس کے بعد ماضی کی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور بھاگیہ شری کے لیے اسپیشل اسکریننگ رکھی جائے گی۔