سابق بھارتی وزیر منی شنکر ایئر نے مسئلہ کشمیر پرمذاکرات کے حمایت کردی 

پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات مذاکرات کی میز پر ہی حل ہوسکتے ہیں، منی شنکر ایئر

سابق وزیراعظم اندرا گاندھی بھی کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی بات کرتی تھیں،مانی شنکر:فوٹو:فائل

KARACHI:
بھارت کے سابق وفاقی وزیر اور کانگریس کے رہنما منی شنکر ایئر کا کہنا ہے کہ بھارت کی اکثریت پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق بھارتی وزیر منی شنکر ایئر کا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات مذاکرات کی میز پر ہی حل ہوسکتے ہیں تاہم مذکرات برابری کی سطح پر اور اپنے ملکوں میں ہونے چاہیئیں۔ دونوں ملکوں کو مسئلہ کشمیر پر بھی بات کرنی چاہیئے کیونکہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی بھی کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی بات کرتی تھیں۔

سابق بھارتی وزیرِ خارجہ مانی شنکر کا کہنا ہے کہ بھارت کی اکثریت پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتی ہے، نئی دلی اور اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی ویزہ آفس کھلنے چاہیئیں، حکومتی تنازعات عوامی رابطوں میں رکاوٹ نہیں بننے چاہیئیں۔
Load Next Story