چیف الیکشن کمشنر کی عمران خان سے ملاقات سے معذرت

مصروف شیڈول کے باعث ملاقات نہیں کر سکتا اس لئے اپنے تحفظات تحریری طور پر پیش کردیں، چیف الیکشن کمشنر

عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر کو این اے 122 میں دھاندلی کے ثبوت پیش کرنا تھے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملنے سے معذرت کرلی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق اپنے تحفظات بتانے کے لیے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لئے وقت مانگا تھا-

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارا دن مختلف میٹنگز اور کورٹ سماعت کے میں مصروف ہوں گے اس لئے وہ ملاقات نہیں کرسکتے۔ تحریک انصاف کے رہنما مبینہ انتخابی دھاندلی کے شواہد تحریری طور پر جمع کرادیں۔
Load Next Story