ترکی سے پاکستان آنے والی خاتون اسلام آباد ایئرپورٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

ترک خاتون امیگریشن کاؤنٹر کے قریب دل کا دورہ پڑنے سے فرش پر گر گئیں، حکام

بغیرویزے کے پاکستان آنے والے جرمن باشندے اورروسی خاتون کو بھی ڈی پورٹ کردیا گیا. فوٹو:فائل

ترکی سے پاکستان آنے والی خاتون بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ترک خاتون اوسکا سکرلی نجی ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 740 کے ذریعے اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو امیگریشن کاؤنٹر کے قریب دل کا دورہ پڑنے سے فرش پر گر گئیں اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ترک خاتون کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد اس کے لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔

دوسری جانب قطر سے آنے والے جرمن باشندے وولفگیب اور روسی خاتون نکولیوا سویٹلانا کو ڈی پورٹ کردیا گیا، دونوں مسافر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر614 کے ذریعے بے نظیر ایئرپورٹ پہنچے تھے لیکن بغیر ویزے کے پاکستان آنے پر دونوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔
Load Next Story