افغانستان میں پائیدار امن کیلئے پاکستان اور چین کے مفادات مشترک ہیں طارق فاطمی

افغانستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے چین کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں، طارق فاطمی

خطے کے امن و استحکام کے لئے افغانستان میں امن ضروری ہے، طارق فاطمی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مستقل امن و امان کے لئے پاکستان اور چین کے مفادات مشترکہ ہیں۔


ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں چین کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان ڈینگ ژی جن نے طارق فاطمی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور نے ڈینک ژی کو افغانستان کا خصوصی مشیر منتخبت ہونے پر مبارکباد دی جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ خطے کے امن و استحکام کے لئے افغانستان میں امن ضروری ہے جب کہ افغانستان کی ترقی کے لئے چین کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل میں سہولت فراہم کررہا ہے۔ دوسری جانب ڈینگ ژی جن نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا، چینی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Load Next Story