بھارت نے پاکستانی نوجوان رمضان کو واپس بھیجنے پر آمادگی ظاہر کردی
بھارتی حکومت رمضان کی والدہ کو بیٹے سے ملاقات کے لیے ویزہ دینے کے لیے بھی تیار ہے، بھارتی وزیر خارجہ
بھارتی حکومت رمضان کی والدہ کو بیٹے سے ملاقات کے لیے ویزہ دینے کے لیے بھی تیار ہے، بھارتی وزیر خارجہ، فوٹو: فائل
لاہور:
بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ پاکستان رمضان کو واپس لینے پر آمادہ ہے تو ہم اسے بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان اگر رمضان کو لینے پر آمادہ ہے تو ہم اسے واپس بھیجنے کے لیے تیار ہیں اور اگر رمضان کی والدہ بھوپال میں ان سے ملاقات کی خواہش مند ہیں تو بھارتی حکومت انہیں بھی ویزہ دینے کے لیے تیار ہے جب کہ اس سلسلے میں بھارتی ہائی کمشنر نے 3 نومبر کو کراچی میں رمضان کی والدہ سے ملاقات بھی کی تھی۔
واضح رہے 15 سالہ رمضان 2008 میں غیر دانستہ طور پر سرحد پار کرکے بھارت کی حدود میں داخل ہوگیا تھا جہاں اسے گرفتار کرلیا گیا۔