دبنگ خان کی نئی آنے والی فلم کے گانوں پرماضی کی لیجنڈ اداکارائیں بھی جھوم اٹھیں
فلم’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں سلمان خان اور سونم کپور مرکزی کردار ادا کریں گے۔
فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں سلمان خان اور سونم کپور مرکزی کردار ادا کریں گے،فوٹو:فلم پروموشن
لاہور:
بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم''پریم رتن دھن پایو'' کا جادو ریلیز سے قبل ہی سر چڑھ کر بول رہا ہے جب کہ ماضی کی کئی لیجنڈ اداکارائیں فلم کے گانوں پر جھوم اٹھی ہیں۔
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا شمارانڈسٹری کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے جب کہ دبنگ خان کا نام ہی فلم کی کامیابی کا ضامن سمجھا جاتا ہے اسی لیے ان کی ہرفلم ریلیز سے قبل ہی سر چڑھ کر بولنے لگتی ہے تاہم اب ان کی نئی آنے والی فلم''پریم رتن دھن پایو'' نے ریلیز سے قبل ہی سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔
دبنگ خان فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں تو دوسری جانب ماضی کی لیجنڈ اداکارائیں وحیدہ رحمان، شلپا شیٹھی ، سری دیوی اور ڈانسنگ کوئین ہیلن فلم کے ٹائٹل گیت پر جھوم اٹھی ہیں اور انہوں نے ڈب میش ویڈیو میں فلم کے گانے پررقص کرکے سب کو حیران کردیا جب کہ دبنگ خان کے ساتھ فلم ''بجرنگی بھائی جان'' میں مرکزی کردار ادا کرنے والی پاکستانی منی''ہرشالی ملہوترا'' نے بھی ڈب میش ویڈیو میں فلم کے گیت پررقص کیا جسے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
https://instagram.com/p/9eCwAOo2aK/
واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم''پریم رتن دھن پایو'' 12 نومبر کو ریلیز کی جائے گی جس میں اداکارہ سونم کپور بھی جلوہ گر ہوں گی۔