کوئٹہ میں ایف سی کی کارروائی میں 2 ملزمان گرفتاراسلحہ برآمد
ملزمان کے قبضے سے2 عدد ایس ایم جیز، 3 عدد چائینزایل ایم جیز، 2 راکٹ لانچر اورگولیاں برآمد کی گئیں،ترجمان ایف سی
کارروائی چمن اورگرد و نواح کے علاقے میں اہلکاروں کی جانب سے کی گئی، ترجمان ایف سی، فوٹو:فائل
ایف سی نے چمن اور گرد و نواح میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل چمن اور گرد و نواح میں ایف سی کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 ملزمان گرفتار جب کہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 عدد ایس ایم جیز ،3 عدد چائینز ایل ایم جیز ،2 راکٹ لانچر، گولے اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں اور دونوں ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔