بے نظیر ائیر پورٹ پررا سے تعلق کے شبے میں 2 افغان باشندے گرفتار

مبینہ طورپربھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والےافغان باشندوں کے کاغذات مشکوک تھےجنہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

دونوں افغان باشندوں کو ایف آئی اے پاسپورٹ سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آذر بائیجان جانے کی کوشش میں مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سے تعلق رکھنے والے 2 افغان باشندے گرفتار کر لیے گئے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے741 کے ذریعے آذربائیجان جانے والے دو افغان باشندوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی"را" سے تعلق کے شبے میں حراست میں لے لیا جن کی شناخت عطاء اللہ مطاہراورزکریا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

گرفتارکیے جانے والے افغان باشندوں کی عمریں 25 اور27 سال ہے جب کہ دونوں مسافروں کے کاغذات مشکوک تھے جس کے پیش نظر دونوں کو ایف آئی اے پاسپورٹ سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔
Load Next Story