مسٹر پرفیکشنسٹ کو اصلی دنگل مہنگا پڑ گیا شوٹنگ کے دوران کندھا زخمی کرابیٹھے

ایکشن سین کی عکسبندی کے دوران عامر خان کو کندھے میں شدید اندرونی چوٹیں آئی ہیں

عامر خان اپنی فلموں کے ایکشن سین خود عکسبند کراتے ہیں فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کہے جانے والے عامر خان دنگل کی شوٹنگ کے دوران حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے اپنا کندھا زخمی کرابیٹھے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان بھارتی شہر لدھیانہ میں گزشتہ ایک ماہ سے اپنی زیر تکمیل فلم دنگل کی شوٹنگ میں مصروف رہے، شوتنگ کے دوران ایک سین میں انہیں کُشتی لڑنا تھی، سین کو کئی مختلف زاویوں سے فلم بند کرنا تھا، اس لئے اس سین کو بھی کئی مرتبہ شوٹ کیا گیا۔ سین میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے عامر خان نے اس کی عکسبندی خود کرانے کی ٹھانی۔

طویل ایکشن سین کے آخری وقت عامر خان اچانک گر پڑے، سیٹ پر موجود لوگوں نے انہیں اٹھایا اور ان کے کندھے پر برف کی سکائی کی لیکن ان کی تکلیف میں کمی نہ ہوئی۔ جس پر انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا تو طبی معائنے کے دوران پتہ چلا کہ انہیں کندھے میں شدید نوعیت کی اندرونی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں مکمل آرام کی ضرورت ہے۔ جس کے بعد عامر خان دوبارہ ممبئی آگئے ہیں جہاں پہلے وہ اپنا علاج کرائیں گے۔
Load Next Story