ٹانگیں کھینچنے والے ہماری نہیں ملک کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں وزیراعظم

پاکستان مشکلات میں ہے تو سیاست کس چیزکی، ملک روشنیوں کی طرف چلے گا تو ہم کھیل تماشا بھی کرسکتے ہیں، وزیراعظم

پاکستان مشکلات میں ہے تو سیاست کس چیزکی، پاکستان روشنیوں کی طرف چلے گا تو ہم کھیل تماشا بھی کرسکتے ہیں، وزیراعظم۔ فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے بجائے سب کو مل کرترقی کے ایجنڈے پراکٹھا ہونا چاہیئے، ٹانگیں کھینچنے والے ہماری نہیں ملک کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف نے فیصل آباد ملتان موٹروے کے دوسرے سیکشن پرکام کے باقاعدہ آغازکا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آج اگرہم اپنا موازنہ خطے کے دیگرممالک سے کریں تو وہ 10 گنا آگے نکل چکے ہیں اور ہم وہیں کھڑے ہیں اس لئے ایسے موقع پر بھی ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچے گے تو یہ پاکستان کی خدمت نہیں، ٹانگیں کھینچنے والے ہماری نہیں ملک کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں اس لئے سب کو ملکی ترقی کے ایجنڈے پر اکھٹا ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکلات میں ہے تو سیاست کس چیز کی، پاکستان روشنیوں کی طرف چلے گا تو ہم کھیل تماشا بھی کرسکتے ہیں، لوگ قریب آئیں گے تو نفرتیں ختم ہوں گی اور محبتیں بڑھیں گی، کراچی کی روشنیاں بحال ہورہی ہیں اور سرمایہ کار دبئی میں میٹنگ کرنے کے بجائے کراچی آرہے ہیں، بہت جلد کراچی کو موٹروے کے ذریعے لاہور سے ملائیں گے۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب کے علاوہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی موٹرویز بن رہی ہیں، گوادر میں عالمی پورٹ اور ایئرپورٹ بن رہا ہے جس کی تعمیرسے ترقی ہوگی اور گوادر سے نکلنے والی سڑک کوئٹہ سے ملتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گوجرہ سے شورکوٹ کے لئے موٹروے کے لئے انجینئرز نے 21 ارب روپے کی تجویز دی تھی لیکن شفافیت کی بنیاد پر یہ منصوبہ 17 ارب روپے میں مکمل ہوگا اورسترہ ارب روپےکی لاگت سےدوسرا سیکشن گوجرہ سےشورکوٹ تک تعمیرہوگا جس کی تکمیل سے علاقے میں تجارت اور روزگارکےمواقع بڑھیں گے۔

https://www.dailymotion.com/video/x3e34mx_nawaz-sharif-speech_news
Load Next Story