وقارکیسے کوچ ہیں یونس دل کی بات زبان پر لاتے لاتے رک گئے
وقار کی تعریف کروں تو بھی غلط اور تنقید کروں گا تو وہ بھی برا ہے، یونس خان
میری ون ڈے سے ریٹائرمنٹ پر بہت سے لوگ خوش ہیں، یونس خان فوٹو: فائل
یونس خان کوچ وقار یونس کے بارے میں دل کی باتیں زبان پر لاتے لاتے رک گئے، گذشتہ روز میڈیا کے استفسار پرکوچ کی تعریف یا برائی سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ خاموش رہنا ہی مناسب ہوگا۔
یونس خان اور کوقار یونس کے درمیان ناخوشگوار تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، چند ماہ قبل ایک انٹرویو میں انھوں نے یہ تک کہہ دیا تھا کہ اگر سری لنکا کیخلاف سنچری نہ بناتا تو ٹیسٹ ٹیم سے ہی باہر کر دیا جاتا، یونس کی ون ڈے میں واپسی سے وقار یونس خوش نہ تھے۔بیٹسمین کو بھی اس کا ادراک تھا اسی لیے پہلے میچ کے بعد ریٹائر ہو گئے، گذشتہ دنوں شارجہ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران جب کوچ نے یہ کہا کہ یونس کو پوری سیریز کھیل کر ریٹائر ہونا چاہیے تھا تو یہ بات بیٹسمین کو پسند نہ آئی اور کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جب ان سے وقار یونس کی کوچنگ کے بارے میں سوال ہوا تویونس نے کہا کہ انھیں اچھا کہوں گا تو بعض لوگوں کو برا لگے گا، برا کہوں تو یہ بھی غلط ہوگا، ایسے میں کچھ نہ کہنا ہی ٹھیک ہے۔
یونس خان نے کہا کہ میری ون ڈے سے ریٹائرمنٹ پر بہت سے لوگ خوش ہیں، میں چاہتا تھا کہ خود فیصلہ کروں، اب اس کا سب کو احترام کرنا چاہیے، انھوں نے کہا کہ جو لوگ میرے ریٹائر ہونے سے ناراض ہیں ان کا میں کچھ بھی نہیں کر سکتا، میرے جانے سے ٹیم کی بیٹنگ کا شعبہ کمزور ہو گیا، البتہ نوجوانوں کو میری جگہ سنبھالنے کا اچھا موقع ملا ہے۔یاد رہے کہ یونس خان نے حال ہی میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔