مائیکل وان کا پاکستانی ٹیم کی خراب کارکرگی پر شک کا اظہار
3 کھلاڑیوں کا رن آؤٹ ہونا اور کچھ غیر یقینی شارٹس کھیلے، میں نے ایسا اس سے پہلے نہیں دیکھا، سابق انگلش کپتان
تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ فوٹو: فائل
سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان نے بیٹنگ کی اس نے میچ کو مشکوک بنا دیا ہے۔
تیسرے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مائیکل وان کا کہنا تھا کہ 3 کھلاڑیوں کا رن آؤٹ ہونا اور کچھ غیر یقینی شارٹس کھیلے، میں نے ایسا اس سے پہلے نہیں دیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم سب بے وقوف ہیں۔
سابق انگلش کپتان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ان حقائق سے سخت نفرت ہے کہ ہم کرکٹ کو اس قدر مشکوک طریقے سے دیکھیں لیکن کرکٹ کو ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 4 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل 2010 میں بھی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں میچ فکسنگ کے الزا م میں 3 پاکستانی کرکٹرز کو جیل کی سزا اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔