مرد خواتین کے ساتھ زیادہ کھانا کھاتے ہیں تحقیق

مردوں کی اس حرکت کے پیچھے کوئی سائنسی وجہ نہیں وہ صرف خواتین کو متاثر کرنے کے لیے زیادہ کھاتے ہیں، ماہرین

مردوں کی اس حرکت کے پیچھے کوئی سائنسی وجہ نہیں وہ صرف خواتین کو متاثر کرنے کے لیے زیادہ کھاتے ہیں، ماہرین، فوٹو: فائل

لاہور:
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرد جب بھی خواتین کےساتھ کھانا کھاتے ہیں تو زیادہ کھاتے ہیں۔


امریکی یونی ورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق سے حیران کن بات سامنے آئی ہے کہ مرد جب خواتین کےساتھ ہوتے ہیں تو زیادہ کھانا کھاتے ہیں کیونکہ تحقیق کے اس دلچسپ و عجیب حقائق کے پیچھے کوئی سائنسی وجہ نہیں ہے بلکہ مرد صرف خواتین کو متاثر کرنے کے لیے زیادہ کھاتے ہیں۔ تحقیق میں اس کی مثال کچھ اس طرح دی گئی ہے کہ اگر مرد کسی خاتون کے ساتھ پیزا کھانے جائے تو وہ خاتون کے مقابلےمیں 93 فیصد زیادہ پیزا اور 86 فیصد زیادہ سلاد کھائے گا جب کہ خواتین چاہے کسی مرد کے ساتھ کھانا کھائیں یا خاتون کے ساتھ ان کے کھانے کی مقدار پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔

تحقیق دانوں کے مطابق اس کا تعلق انسان کی نفسیات سے ہوتا ہے جس کا مقصد دوسروں کے سامنے دکھاوا کرنا ہے اور ان کو متاثر کرنا ہوتا ہے لہٰذا جب بھی مرد کسی خاتون کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں تو وہ صرف خاتون کو متاثر کرنے کے لیے ایسا کرتے ہیں۔
Load Next Story