پاکستانی باڈی بلڈر نے ’ مسٹر مَسل مینیا ‘ کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

سلمان احمد لائٹ ویٹ کیٹگری میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں

یں پاکستان اور پوری دنیا میں اپنے مداحوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی فوٹو: بشکریہ سلمان احمد فیس بک پیج

ISLAMABAD:
پاکستانی باڈی بلڈر سلمان احمد نے امریکا میں ہونے والے عالمی مقابلہ جیت کر ''مسٹر مَسل مینیا'' کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں سلمان خان نے کہا ہے کہ مین اوپن مقابلے کی لائٹ ویٹ کیٹگری میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد اب وہ ' آل اوور ورلڈ مین اوپن ٹائٹل' مقابلے میں شرکت کے اہل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ''مسٹر مسل مینیا '' کا انعقاد گزشتہ 25 برسوں سے ہر سال ہوتا ہے لیکن وہ پہلے پاکستانی ہیں جس نے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

https://www.facebook.com/salmanahmadofficial/photos/pb.510692615726549.-2207520000.1448278815./784327555029719/?type=3

سلان احمد نے کہا کہ ' میں پاکستان اور پوری دنیا میں اپنے مداحوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی اور میرے لیے دعاگو رہے،' سلمان احمد نے اپنے والدین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والدین کی مدد اور تائید کے بغیر کچھ بھی نہیں۔


 

https://www.facebook.com/salmanahmadofficial/videos/784581795004295/?video_source=pages_finch_main_video

واضح رہے کہ سلمان احمد لائٹ ویٹ کیٹگری میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں تاہم اس سے قبل کراچی کے عبدالمالک 75 کلو گرام کیٹگری میں یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں جب کہ کچھ ماہ قبل ایک اور پاکستانی تن ساز عاطف انور نے 100 کلو گرام کیٹگری سے زائد کے مقابلے کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس موقع پر سابق مسٹر ورلڈ آرنلڈ شوارزنیگر نے عاطف انور کو فاتح قرار دیتے ہوئے انہیں میڈل پہنایا اور ان کا ہاتھ فضا میں بلند کیا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x3f70lh_salman-ahmed-body-building-champion_news
Load Next Story