حکومت نے فوری انصاف کی فراہمی کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے صدر ممنون حسین

بچوں کے لیے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے قومی کمیشن تشکیل دیا جاچکا ہے، صدر مملکت

بچوں کے لیے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے قومی کمیشن تشکیل دیا جاچکا ہے، صدر مملکت، فوٹو: فائل

صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔

اسلام آباد میں 2 روزہ ایشیائی محتسب ایسوسی ایشن کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ حکومت نےعوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایات کا ازالہ کرنا اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔


صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بچوں کے لیے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے قومی کمیشن تشکیل دیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ایڈوائزری کمیٹی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کی بروقت حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے.

اسلام آباد میں جاری 2 روزہ کانفرنس میں چین، ایران، انڈونیشیا، ملائیشیا، جاپان، کوریا، تھائی لینڈ، آذربائیجان، تاتارستان، ہانگ کانگ، مشرقی تیمور، ویت نام، مکاؤ، سری لنکا، اردن، ترکی، بحرین اور سمیت مختلف ایشیائی ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔
Load Next Story