شیو سینا نے دلیپ کمار شاہ رخ خان اور عامر خان کو سانپ سے تشبیہ دیدی

دلیپ کمار، شاہ رخ اور عامر خان ناشکرے ہیں، شیوسینا کے وزیر کا بیان

دلیپ کمار، شاہ رخ اور عامر خان ناشکرے ہیں، شیوسینا کے وزیر کا بیان

ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کے رہنما رام داس کدم نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار، شاہ رخ خان اور عامر خان کو سانپ قرار دے دیا۔



بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کو بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف بولنا مہنگا پڑگیا ہے جس کے بعد انتہا پسندوں کی جانب سے ان پر عرصہ دراز تنگ کردیا گیا ہے بلکہ یہی نہیں اب بالی ووڈ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور شاہ رخ خان بھی ان کی شرپسندی اور بد زبانی سے بچ نہیں پائے ہیں، عامر خان کی جانب سے مودی حکومت کو آئینہ دکھانے کے بعد شیوسینا اور بی جے پی کے رہنماؤں نے لیجنڈی اداکار دلیپ کمار، بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور عامر خان کو سانپ سے تشبیہ دے دی ہے۔



مہاراشٹرا میں شیو سینا کے وزیررام داس کدم نے دلیپ کمار، شاہ رخ خان اور عامر خان کو ناشکرے قراردیتے ہوئے سانپ سے تشبیہ دے دی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ عامر خان کو بھارت سے محبت نہیں تو پاکستان چلیں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے ہم بھارتیوں نے سانپوں کو دودھ پلایا ہے، پولیس عامر خان کے بیان کی تفتیش کرے کہ کہیں ان کے ریمارکس غداری کے زمرے میں تو نہیں آتے۔


https://www.dailymotion.com/video/x3firhe_amir-khan-answered-to-bjp-extremists_news





دوسری جانب سپر اسٹار عامر خان نے شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ انٹرویو کے دوران میں نے جو کچھ کہا میں اس پر قائم ہوں تاہم بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے میرے کہے گئے لفظوں کو سیاق و سباق کے بغیر پیش کیا گیا، میرا بھارت چھوڑ کر جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے یہ میرا ملک ہے مجھے اس سے محبت ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان نے 2 روز قبل ایک پروگرام میں کہا تھا کہ ملک میں رونما ہونے والے کئی واقعات نے انہیں اور بالخصوص ان کی اہلیہ کو ملک چھوڑنے کے حوالے سے غورکرنے پر مجبور کردیاہے تاہم وہ خود بھی ملک میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس کو شدت سے محسوس کررہے ہیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x3firi2_indian-extremists-bad-behaviour-for-dileep-kumar-shahrukh-khan-amir-khan_news
Load Next Story