آرمی پبلک اسکول حملوں میں ملوث 4 دہشتگردوں کے بلیک وارنٹ جاری
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کے موت کے پروانوں پردستخط کئے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردوں کے بلیک وارنٹ پر دستخط کئے۔ فوٹو: فائل
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی پبلک اسکول حملوں میں ملوث 4 دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر ممنون حسین کی جانب سے چاروں دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کئے جانے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کے بلیک وارنٹ پر دستخط کردیئے جس کے بعد انہیں تختہ دارپر لٹکایا جائے گا۔ جن دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ جاری ہوئے ان میں مجیب الرحمان الیاس، نجیب اللہ، حضرت علی اور مولوی عبدالسلام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 20 نومبر کو صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی سفارش پر فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے چاروں دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کی تھی۔
https://www.dailymotion.com/video/x3gad26_army-chief-approved-executions-4-terrorists_news