لاس اینجلس میں فلم ’’کلاؤڈ اٹلس‘‘ کی رنگارنگ پریمیئرشوکی تقریب
فلم ’’کلاؤڈ اٹلس‘‘ کی کہانی انسان کے ماضی ، حال اور مستقبل پر مبنی ہے۔
فلم میں ٹام ہینکس اورہیلی بیری حال، ماضی اور مستقبل کے کردار ادا کر رہے ہیں۔ فوٹو: پبلیسٹی
KARACHI:
ٹام ہینکس اور ہیلی بیری کی فلم ''کلاؤڈ اٹلس'' کی رنگا رنگ پریمیئرشو کی تقریب لاس اینجلس میں ہوئی۔
ریڈ کارپٹ پریمئیر میں ٹام ہینکس، ہیلی بیری اور ہیو گرانٹ سمیت فلم کی تمام کاسٹ نے شرکت کی۔ فلم میں ٹام ہینکس اورہیلی بیری حال، ماضی اور مستقبل کے کردار ادا کر رہے ہیں۔ ''کلاؤڈ اٹلس'' کی کہانی انسان کے ماضی ، حال اور مستقبل پر مبنی ہے۔ 1880 سے لے کر اب تک 6 مختلف ادوار میں اس فلم کو بنایا گیا ۔فلم کلاؤڈ اٹلس 26 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔