اوکاڑہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، ڈی پی او اوکاڑہ

 ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، ڈی پی او اوکاڑہ، فوٹو:فائل

حویلی لکھاں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ میں حویلی لکھاں کے نواحی علاقے اکبر میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا کا کہنا تھا کہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
Load Next Story